Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انیل کمبلے بھارتی کی ٹیسٹ ٹیم اور مہندر سنگھ دھونی ون ڈے ٹیم کے کپتان بنے تو کھلاڑی ٹریننگ پر ہمیشہ تاخیر سے آتے۔ دونوں کپتانوں نے کھلاڑیوں کو وقت پر آنے کی تنبیہ کی مگر حالات جوں کے توں رہے۔ اس کے بعد انیل کمبلے اور مہندر سنگھ دھونی نے مل کر ٹیم پر جرمانے کا فیصلہ کیا۔
بھارت کے سابق کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن کا کہنا ہے کہ انیل کمبلے نے تاخیر سے آنے پر ہر کھلاڑی پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا تو دھونی نے کہا کہ میری ون ڈے ٹیم میں اگر ایک بھی کھلاڑی ٹریننگ یا میٹنگ میں تاخیر سے آیا تو پوری ٹیم کو دس، دس ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔
پیڈی اپٹن کے مطابق دھونی کی پالیسی کام کر گئی اور اس کے بعد کوئی کھلاڑی ٹریننگ میں لیٹ نہیں ہوا۔