Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے کھلاڑیوں کی انجریز بنگلہ دیش کے لیے بھی درد سر بنی ہوئی ہیں۔ پہلے آل راؤنڈر سیف الدین انجری کا شکار ہوئے اور اب شکیب الحسن پر بھی انجری کے بادل منڈ لا رہے ہیں۔ آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ون ڈے سیریز میں آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں شکیب الحسن نصف سنچری اسکور کر چکے تھے۔
نصف سنچری کے بعد شکیب الحسن کو سائیڈ اسٹرین انجری ہوئی جس کے بعد انھیں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا اور وہ واپس بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے فیزیو مسلسل شکیب الحسن کے ساتھ کام کررہے ہیں تاہم اب تک انجری کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ شکیب الحسن حال میں انگلی کی انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ بھی نہیں کر سکے تھے اور انجری سے نجات پا کر ٹیم میں واپس آئے تھے۔