Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق آسٹریلوی کرکٹر جان ہیسٹنگز نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد فرینکٹن ساؤتھ میں اپنا کیفے کھول لیا۔ سابق کرکٹر نے اپنی اہلیہ برائنن کے ساتھ مل کر گزشتہ ہفتے ریسٹورنٹ کھولا اور کم عرصے میں ہی ان کا یہ کیفے چل پڑا ہے۔ جان ہیسٹنگز کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے کیفے کھولتے ہیں اور کام کرتے کرتے شام کے 7 بج جاتے ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ یہاں پر کیفے کھولنا آسان کام نہیں تھا کیونکہ یہاں گیس، بجلی اور کچھ بھی نہیں تھا، یہ سب کچھ کرنے میں اٹھارہ ماہ لگ گئے۔ جان ہیسٹنگز نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ سے بہت پہلے ہی بعد کی حکمت عملی بنا لی تھی۔ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھی وہاں جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔