Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے محمد حسنین کی ورلڈکپ سلیکشن پر سوال اٹھا دیا۔ وہاب ریاض نے کہا ہے کہ محمد حسنین کو صرف ایک پی ایس ایل سیزن کی کارکردگی پر ورلڈکپ کھلایا جا رہا ہے، میرے خیال میں یہ بہت جلد بازی کا فیصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کسی بھی ٹیم کیلئے بہت اہم ہوتا ہے یہ کوئی عام سیریز نہیں جہاں ٹیم میں تجربے کیے جائیں۔
فاسٹ باؤلر نے کہا محمد حسنین کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کا بالکل بھی تجربہ نہیں اور انھوں نے لسٹ اے کے زیادہ میچز بھی نہیں کھیلے۔ وہاب ریاض نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تیزرفتار باؤلنگ کرنے پر محمد حسنین کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے اور باؤلنگ اسپیڈ تو میری بھی کم نہیں ہے۔
وہاب ریاض نے ورلڈکپ کھیلنے کی امید ابھی بھی نہیں چھوڑی اور کہتے ہیں کہ ورلڈکپ ٹیم میں شامل نہیں ہوں مگر محنت اسی کیلئے کر رہا ہوں اگر خدانخواستہ کسی باؤلر کو انجری ہوتی ہے تو میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں۔