Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ دو ورلڈکپ میں نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض اس مرتبہ پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ وہاب ریاض دو سال سے پاکستانی ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ انھوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ چار جون 2017 کو بھارت کیخلاف کھیلا تھا جہاں وہ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انھیں ٹیم سے فوراً ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں تمام ہی باؤلرز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا مگر مجھے ٹیم سے نکالا گیا اور میں اب تک کم بیک نہیں کر سکا۔ انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں بہترین پرفارمنس دے کر بھی میرا ٹیم میں کم بیک نہیں ہوا شاید اس کی وجہ کوچ مکی آرتھر ہیں۔
وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے، کپتان اور کوچ کی سپورٹ کے بغیر کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی پیش نہیں کر سکتا، اگر مکی آرتھر مجھ پر اعتماد کرتے تو ابھی میں بھی پاکستان ٹیم میں ہوتا۔