فلک شگاف چھکوں کی وجہ سے شہرت پانے والے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے جم جانا چھوڑ دیا ہے۔ 39 سالہ کرس گیل اپنے کیرئیر کا 5واں اور آخری ورلڈکپ کھیلیں گے۔ کرس گیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔ کرس گیل کا کہنا ہے کہ انھوں نے کچھ عرصے سے جم جانا چھوڑ دیا ہے اور ورلڈکپ سے قبل اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے یوگا کرتے ہیں، مالش کرواتے ہیں اور پھر آرام بھی کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جسم اور فٹنس ان کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ وہ اس عمر میں اپنے فارمولے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ کرس گیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں اپنی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلانے کی بھرپور کوشش کروں گا اور اپنے آخری ورلڈکپ کو یادگار بناؤں گا۔