Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں سیریز کھیل کر کنڈیشنز سے واقف ہونے کا بہترین موقع ہے۔ عماد وسیم نے کہا اب تک سیریز میں بیٹسمینوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مگر باؤلنگ میں کچھ خامیاں نظر آ رہی ہیں لیکن انگلینڈ کی کنڈیشنز فی الحال باؤلرز کیلئے بالکل بھی سازگار ثابت نہیں ہو رہیں۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں کامیابی کے لیے باؤلنگ بہتر کرنا ہو گی، شاداب خان کا فٹ ہونا ٹیم کیلئے خوش آئند بات ہے۔ آل راؤنڈر کا کہنا ہے اس سیریز کے بعد ٹیم کی خامیاں سامنے آ جائیں گی جس پر میگا ایونٹ سے قبل قابو پا لیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی قومی ٹیم نے اسی باؤلنگ اٹیک کے ساتھ کامیابیاں حاصل کی ہیں آگے بھی ایسا ہی ہو گا۔