Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں تین فاسٹ باؤلرز شامل ہیں لیکن گوتم گمبھیر کو اپنی قومی ٹیم میں ایک فاسٹ باؤلر کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کوالٹی فاسٹ باؤلرز صرف تین ہیں، جسپریت بمراہ، محمد شامی اور بھونیشور کمار کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک اور فاسٹ باؤلر درکار ہو گا۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ شاید کئی لوگ میری اس بات سے اتفاق نہ کریں اور کہیں کہ ہاردک پانڈیا اور وجے شنکر بھی ٹیم میں شامل ہیں مگر یہ کافی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز پر زیادہ رنز بننے کی امید ہے اور رنز بچانے کے لیے صرف بمراہ کافی نہیں ہوں گے۔
گوتم گھمبیر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی باؤلنگ سب سے زیادہ مضبوط ہے جس میں مچل اسٹارک، پیٹ کمنز شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی واپسی سے آسٹریلین ٹیم کو کافی فائدہ ہو گا۔