بھارت کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون انگلینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ایونٹس میں ہمیشہ سے ہی کامیاب رہے ہیں۔ انگلینڈ میں کھیلے جانے والی 2013 اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں شیکھر دھون ٹاپ اسکورر تھے۔ رواں ماہ شروع ہونے والے ورلڈکپ کے لیے بھی شیکھر دھون پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں شیکھر دھون نے کہا کہ لوگ مجھ سے آئی سی سی ایونٹس میں میری کارکردگی کے حوالے سے سوالات کرتے ہیں اور میرا ہمیشہ جواب یہ ہوتا ہے کہ میں اپنی سو فیصد کوشش کرتا ہوں اور میرا مقصد اپنی ٹیم کو جتوانا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور پرامید ہوں کہ آئی سی سی کا یہ ایونٹ بھی میرے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ وقت شکھر دھون بہترین فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ انھوں نے آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن میں 521 رنز اسکور کیے تھے۔