Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے جیتنے کے کافی امکانات ہیں جبکہ افغانستان ٹیم میگا ایونٹ میں بہت زیادہ اپ سیٹ کر سکتی ہے۔ اوئن مورگن نے کہا کہ پاکستان ایک غیرمتوقع ٹیم ہے اس نے ورلڈکپ سمیت آئی سی سی ایونٹس میں ہمیشہ شاندار پرفارمنس دکھائی اور اس مرتبہ بھی ان کی پرفارمنس اچھی ہو گی۔
انگلش کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم بھی اچھی ہے جبکہ باصلاحیت افغانستان ٹیم کئی ٹیموں کو اپ سیٹ شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اپنی ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے اوئن مورگن نے کہا کہ اس مرتبہ ہماری ٹیم بھی فیورٹ ہے۔ کرکٹ ورلڈکپ 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہو گا۔ پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔