Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم کے حوالے سے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ محمد عامر اور آصف علی کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مسلسل دو نصف سنچریاں بنا کر آصف علی نے اپنا کیس مضبوط کیا جس کے باعث سلیکشن کمیٹی نے انھیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کے خلاف باؤلرز کی خراب کارکردگی نے محمد عامر کا راستہ ہموار کر دیا۔ محمد عامر انگلینڈ کے خلاف بقیہ دو ون ڈے میچز نہ بھی کھیلے تو وہ میگاایونٹ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ چکن پاکس کا شکار محمد عامر کا لندن میں علاج جاری ہے اور انھوں نے آج بھی اپنا معائنہ کروایا۔
ذرائع کے مطابق فہیم اشرف، عماد وسیم، عابد علی اور محمد حسنین میں سے دو کھلاڑی ڈراپ ہوں گے۔ ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی ڈیڈ لائن 23 مئی تک ہے۔