Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی نے 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہونے والے ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ چار ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔ یہ اب تک کھیلے جانے والے ورلڈکپ میں فاتح ٹیم کیلئے سب سے زیادہ انعامی رقم ہو گی۔ ورلڈکپ 2015 کی فاتح ٹیم کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالرز انعامی رقم دی گئی تھی۔
رنر اپ ٹیم 20 لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہرے گی جو گزشتہ انعامی رقم کے مقابلے میں ڈھائی لاکھ ذیادہ ہیں۔ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم اب 6 لاکھ ڈالرز کے بجائے 8 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہو گی۔
لیگ مرحلے میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز جبکہ لیگ مرحلہ عبور کرنے والی ٹیم ایک لاکھ ڈالرز کی حقدار ہو گی۔ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 10 ملین ڈالرز رکھی گئی ہے۔