Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں اپنا دوسرا سیزن کھیل رہے ہیں اور گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی وہ سمرسیٹ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ سرے کاؤنٹی کے خلاف میچ میں اظہر علی سابق لیگ اسپنر ثقلین مشتاق کے ایکشن کی نقل کر کے باؤلنگ کرتے رہے۔
سمرسیٹ کی جانب سے اظہر علی کی باؤلنگ کی ویڈیو ٹویٹر پر اپلوڈ کی گئی اور ساتھ لکھا کہ یہ باؤلنگ ایکشن دیکھا دیکھا لگ رہا ہے۔ اظہر علی اس ٹویٹ کے جواب میں مشتاق احمد، ثقلین مشتاق، انضمام الحق اور وقار یونس کو ٹیگ کیا تا کہ وہ بھی یہ ویڈیو دیکھ سکیں۔
اظہر علی نے جب کرکٹ کھیلنے شروع کی تو وہ ایک لیگ اسپنر تھے لیکن بعد میں وہ اپنی بیٹنگ میں بہتری لائے اور خود کو ایک اچھا بیٹسمین ثابت کر کے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ اب وہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل رکن ہیں۔