Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ کے بعد ورلڈکپ کے لیے حتمی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ون ڈے ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے عابد علی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے ناتجربہ کار باؤلرز کی ناقص پرفارمنس کے بعد فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور محمد حسنین کی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ محمد عامر چکن پاکس کی بیماری سے صحتیاب ہو گئے تو انھیں ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
ان کے علاوہ عثمان خان شنواری اور تجربہ کار فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے ناموں پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں اور اگر آخری میچ میں وہ ایک مرتبہ پھر وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو ان کے ورلڈکپ کھیلنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔