ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ شائقین کی میری سے توقعات بہت بڑھ گئی ہیں جس وجہ سے میں پریشر میں رہتا ہوں اور میں یہ دباؤ مزید برداشت نہیں کر سکتا۔ اے بی ڈویلیئرز حال ہی میں انڈین پریمیر لیگ کھیل کر فارغ ہوئے ہیں اور وہاں دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ان سے سوال ہوا کہ آپ نے کبھی کرکٹ میں واپسی کر کے 2023 کا ورلڈکپ کھیلنے کے بارے میں سوچا ہے؟ سابق ساؤتھ افریقی کپتان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگلے ورلڈکپ میں میری عمر 39 سال ہو جائے گی، اگر مہندر سنگھ دھونی بھی 2023 کا ورلڈکپ کھیلے تو میں بھی اس بارے میں سوچ سکتا ہوں۔