Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے نوجوان بیٹسمین اسامہ بلوچ کو دوسرا ویرات کوہلی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسامہ بلوچ کی بیٹنگ کا اسٹائل ویرات کوہلی کے بیٹنگ اسٹائل سے مشابہت رکھتا ہے جس وجہ سے ان کا موازنہ بھارتی کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی سے ہو رہا ہے۔
اسامہ بلوچ کو پہلی دفعہ گزشتہ سال کراچی پریمیر لیگ میں بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور آج تک وہ سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ 18 سالہ بیٹسمین کراچی میں جاری نیا ناظم آباد کپ میں پاکستان ایئر فورس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اسامہ بلوچ کی بیٹنگ کے چرچے بھارت میں بھی ہو رہے ہیں اور ان کی بیٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انھوں نے خود بھی یہ تسلیم کیا ہے کہ ویرات کوہلی ان کے پسندیدہ بیٹسمین ہیں اور وہ ان کی طرح بیٹنگ کرنے کے خواہشمند ہیں۔