Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی نوید سنا دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں وسیم خان نے کہا کہ اگلے سال ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ایم سی سی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی ایک ہائی پروفائل کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجیں گے۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں میری انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او ٹام ہیری سن سے بات چیت ہوئی ہے، 2022 میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے اس سے قبل ہم انہیں قائل کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات اب بہت بہتر ہیں اس لیے آپ اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجیں۔
ایم ڈی پی سی بی نے کہا کہ ٹام ہیری سن اگلے دو، تین ماہ میں پاکستان آ رہے ہیں، ہم انھیں سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، ابھی انھوں نے پاکستان آنے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ہم دو سال میں انگلش ٹیم کو پاکستان لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔