ویسٹ انڈیز کے کیتھ وین اینڈرسن دنیا سے رخصت ہو گئے۔ 1973 سے لارڈز کے میدان پر جتنے ٹیسٹ میچز کھیلے گئے انھوں نے وہ تمام میچز دیکھے۔ کیتھ وین اینڈرسن کو کرکٹ سے بےحد لگاؤ تھا اور انھوں نے 46 سال لارڈز گراؤنڈ میں ہونے تمام ٹیسٹ میچز دیکھے اور اپنی پہچان بنائی۔
کیتھ وین اینڈرسن ویسے تو ویسٹ انڈیز کے سپورٹر ہیں مگر لارڈز گراؤنڈ میں کسی بھی ٹیم کا ٹیسٹ میچ دیکھنے چلے آتے تھے۔ لارڈز گراؤنڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کیتھ وین اینڈرسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرکٹ کے ایک پرجوش مداح سے محروم ہو گئے ہیں۔
کھلاڑیوں نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کیتھ وین اینڈرسن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ کیتھ وین اینڈرسن کو کمنٹیٹرز "پائپ مین" بھی کہتے تھے۔