بھارتی کرکٹ بورڈ کی غیراعلانیہ پالیسی کے تحت کوئی بھی بھارتی کرکٹر دنیا کی دوسری ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کر سکتا۔ بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کیریبین پریمیر لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔ اگر انھیں کسی ٹیم نے منتخب کیا تو وہ پہلے بھارتی کھلاڑی ہوں گے جو دنیا کی کسی اور ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کریں گے۔ کیریبین پریمیر لیگ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مائیکل ہال کا کہنا ہے کہ 546 سے زائد پلئیرز ڈرافٹ میں شامل ہیں اور اس سے لیگ کی کامیابی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ڈرافٹ میں کئی پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ کیریبین پریمیر لیگ 4 ستمبر سے 12 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔