Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرفراز احمد نے انگلینڈ جانے سے پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ پانچ نمبر پر بیٹنگ کریں گے مگر 4 ون ڈے میچز گزر جانے کے باوجود ان کا کوئی ایک نمبر سیٹ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہوا، دوسرے میچ میں سرفراز احمد نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 41 رنز بنائے۔
تیسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور 27 رنز اسکور کیے۔ چوتے میچ میں پاکستان کے پاس 350 سے زائد رنز بنانے کا موقع تھا مگر کپتان آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور آخر میں چھکے چوکے بھی نہ لگا سکے۔
سرفراز نے 14 گیندوں پر صرف 21 رنز اسکور کیے۔ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سرفراز احمد آخری اوورز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے سودمند ثابت نہیں ہوتے۔ سرفراز احمد کو ون ڈے کرکٹ میں چھکا لگائے 17 ماہ 16 اننگز اور 352 گیندیں گزر چکی ہیں۔