Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو آئرلینڈ میں ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 24 اوورز میں ایک وکٹ پر 152 رنز اسکور کیے۔ شائے ہوپ 74 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 24 اوورز میں 210 رنز کا ہدف ملا۔
بنگلہ دیشی اوپنر سومیا سرکار نے 66 رنز کی اننگز کھیلی مگر آخر میں آنے والے مصدق حسین نے 24 گیندوں پر 52 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلائی۔ بنگلہ دیش نے اس سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 فائنلز کھیلے مگر تمام ہی میں انھیں شکست ہوئی تھی۔
یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے کسی فائنل میں کامیابی حاصل کی ہو۔ اسی شکست کے ساتھ ویسٹ انڈیز کو کسی بھی ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کیے تقریباََ 5 سال گزر گئے ہیں۔