Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ بابر اعظم نے 112 گیندوں پر 115 رنز کی اننگز کھیلی مگر سنچری کرنے کے باوجود وہ کرکٹ ماہرین اور شائقین کو متاثر نہ کر سکے۔
رمیز راجہ نے بابر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے ان کے لیے "خود غرض کھلاڑی" کا لفظ استعمال کیا۔ انھوں نے کہا کہ ناٹنگھم جیسی پچ پر بابر اعظم کو کم از کم 80 گیندوں پر سنچری مکمل کرنی چاہیے تھی۔
بابر اعظم کی یہ سنچری ورلڈکپ 2015 کے بعد ناٹنگھم کے گراؤنڈ پر اسکور کی جانے والی سست ترین سنچری تھی۔ کرکٹ شائقین نے بھی ان کی بیٹنگ کو سراہنے کے بجائے تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹویٹر صارفین نے بابراعظم کی سنچری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر ان کی اس قسم کی کارکردگی ناقابل برداشت ہے جبکہ کچھ شائقین کرکٹ نے بھی بابر اعظم کو "خود غرض کھلاڑی" قرار دیا۔