پاکستانی باؤلنگ کی دورہ انگلینڈ پر ناقص کارکردگی دیکھتے ہوئے کئی کرکٹر نے تجربے کی بنیاد پر محمد عامر کو ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنے کی حمایت کر دی ہے۔ عمران نذیر بھی محمد عامر کی حمایت کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو باؤلنگ میں تجربے کی سخت ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ محمد عامر کی ورلڈکپ ٹیم میں شمولیت سے ٹیم کی باؤلنگ میں خاصی بہتری آ جائے گی، ہر کھلاڑی پر اچھا برا وقت آتا ہے اور برے وقت میں اسے سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ عمران نذیر کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کو پہلے ہی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنا لینا چاہیے تھا کیونکہ وہ بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں۔ چکن پاکس کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے محمد عامر کی ورلڈکپ ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان ہے۔