Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ نے انجری سے صحتیاب ہو کر کم بیک کیا اور آتے ہی چھا گئے۔ محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں کراچی کنگز کے خلاف باؤلنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد تقریباً تین ماہ انھیں کرکٹ سے دوری اختیار کرنا پڑی۔
فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ پر آئے۔ آل راؤنڈر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم اور محمد حفیظ کے درمیان 104 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم ہوئی۔
محمد حفیظ کی شاندار واپسی بھی قومی ٹیم کی قسمت نہ بدل سکی اور انگلینڈ نے مہمان ٹیم کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔