پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق اننگز کی ابتداء میں ہی بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہو گئے جس کے بعد انھیں فوراً گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا اور پھر زخمی امام الحق کی جگہ بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے۔ مارک ووڈ کی گیند لگنے کے بعد امام الحق کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ اور ایکسرے کیے گئے۔ پی سی بی کے مطابق امام الحق کی ایکسرے رپورٹس کلیئر ہیں اور ان کی کہنی پر سوجن ہے۔ امام الحق میچ کے اختتامی اوورز میں دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے اور مزید تین رنز بنائے۔ وہ چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ انھیں انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلانے یا نہ کھیلانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔