Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل حارث سہیل کو اپنا فیورٹ کرکٹر قرار دیا اور کہا کہ وہ میگا ایونٹ میں پاکستان کے سب سے ہم بیٹسمین ہوں گے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ حارث سہیل تکنیکی لحاظ سے سب سے بہترین بیٹسمین ہیں، وہ اننگز کو بہتر انداز میں آگے لے کر چلتے ہیں اور ان میں بڑی سنچری اسکور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
انھوں نے حارث سہیل کو موجودہ پاکستانی ٹیم میں سب سے سمجھدار کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کھیلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں حارث سہیل کو اب تک پاکستان کی جانب سے 100 ایک روزہ میچز کھیل لینے چاہیے تھے مگر ان کے کیریئر میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کی فٹنس ہے۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ اگر حارث سہیل کے گھٹنے کی انجری کا مسئلہ نہ ہوا تو وہ پاکستان کیلئے بہت لمبا کھیل سکتے ہیں۔