Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو لمبے عرصے بعد بیٹنگ مسائل سے چھٹکارا مل گیا لیکن اب باؤلنگ ٹیم کا ساتھ نہیں دے رہی۔ بیٹنگ میں بہتری میگا ایونٹ سے پہلے قومی ٹیم کے لیے نیک شگون تصور کیا جا رہا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان نے دوسرے، تیسرے اور چوتھے میچ میں بالترتیب 361، 358 اور 340 رنز بنائے۔
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پاکسان پہلی ٹیم ہے جس نے لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے ہوں مگر بدقسمتی سے پاکستان ٹیم ریکارڈ ساز رنز بنا کر نہ صرف میچز ہاری بلکہ سیریز بھی گنوا بیٹھی۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق سیریز میں واحد کامیابی کے لیے پاکستان کو پانچویں ون ڈے میچ میں باؤلنگ پر محنت کرنا ہو گی۔