Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سے شہرت پانے والے اسپیڈ اسٹار محمد حسنین نے بہت کم وقت میں بڑے کھلاڑیوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ کے دوران وسیم اکرم بھی حسنین کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ وسیم اکرم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ محمد حسنین کے پاس زبردست اسپیڈ ہے اور مجھے ان کا اسپیل دیکھ کر بہت لطف آیا۔
سوئنگ کے سلطان کا کہنا ہے کہ میں وقار یونس کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ کاؤنٹی کرکٹ کا ایک سیزن کھیلنے سے محمد حسنین کی فٹنس اور اسپیڈ میں مزید نکھار پیدا ہو سکتا ہے۔
وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ مجھے حسنین میں میری جھلک بالکل نظر نہیں آتی۔ یاد رہے محمد حسنین نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں 80 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔