انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ میں اب صرف چند روز ہی باقی ہیں اور میگا ایونٹ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کا آفیشل گانا بھی جاری کر دیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ کا گانا نئے آرٹسٹ لورین اور معروف برطانوی بینڈ روڈی مینٹل نے تیار کیا ہے۔ ورلڈکپ کے آفیشل گانے کا ٹائٹل "اسٹینڈ بائے" رکھا گیا ہے۔ گانے میں نوجوان فینز کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اس کی ویڈیو میں تمام ملکوں کی نمائندگی شامل ہے جو ورلڈکپ کھیلیں گے۔ ورلڈکپ کی پروموشنل ویڈیو پہلے ہی جاری کر دی گئی تھی جس میں برطانوی آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی آواز میں گانے کے کچھ بول شامل کیے گئے تھے۔