Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے کئی ٹیموں کو انجری مسائل نے گھیرا ہوا ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھی اسی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ میں ٹام لیتھم اپنی انگلی فریکچر کروا بیٹھے تھے اور اب ان کی ورلڈکپ کے ابتدائی دو میچز میں شرکت مشکوک ہے۔
ٹام لیتھم اپنی ٹیم کے ہمراہ ہی انگلینڈ پہنچیں گے لیکن وہ وارم اپ میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔ کیوی ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز یکم جون کو سری لنکا کے خلاف میچ سے کرے گی۔
ٹام لیتھم اگر ابتدائی ایک یا دو میچز نہ کھیل سکے تو ٹوم بلنڈل ورلڈکپ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ ٹام بلنڈل 1987 کے بعد پہلے کیوی کھلاڑی ہوں گے جو ورلڈکپ میں ڈیبیو کریں گے۔