کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انھیں پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹوم ہیریسن آئندہ دو ماہ کے اندر پاکستان آئیں گے جس کے فوری بعد کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او بھی پاکستان پہنچیں گے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم 1999 سے پاکستان نہیں آئی اس لیے اسے پاکستان لانا بڑا ٹاسک ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھوٹی ٹیموں کے ساتھ بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی تو دیگر ٹیموں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ وسیم خان نے بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اور سی ای او کیون رابرٹسن ورلڈکپ دیکھنے انگلینڈ جا رہے ہیں جس کے بعد وہ دن دن کیلئے لاہور آئیں گے اور ہم انھیں قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔