Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ انگلینڈ میں پاکستانی بولرز کی ناقص پرفارمنس سے وہاب ریاض کی قسمت کھلنے لگی۔ سلیکشن کمیٹی نے وہاب ریاض کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کر دی اور فاسٹ بولر کو ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ دورہ انگلینڈ میں بولرز کی ناقص پرفارمنس کے باعث ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے فہیم اشرف اور جنید خان کی جگہ وہاب ریاض اور محمد عامر کی شمولیت کی حمایت کر دی ہے۔ فہیم اشرف، جنید خان اور عابد علی کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے حتمی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد اب پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ کا حتمی اعلان ہو گا۔