Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے عماد وسیم بیٹنگ میں تو اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے تھے مگر ان کی بولنگ پر سوالیہ نشان لگا ہوا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں عماد وسیم کی بولنگ میں بھی بہتری نظر آئی اور انھیں دیگر بولرز کے مقابلے میں کم مار پڑی۔
پانچویں ایک روزہ میچ میں بھی عماد وسیم نے اچھی بولنگ کی اور دس اوورز میں 53 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیریز میں عماد وسیم پاکستان کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ انھوں نے چار میچز میں 37 اوورز کروا کر 236 رنز دیے اور چھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز میں انگلش وکٹیں اسپنرز کے لیے بھی سازگار نظر آئیں۔ شاداب خان کی واپسی کے بعد لیگ اسپنر اور عماد وسیم ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔