Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

International Cricket Council (ICC)

انگلش میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فکسرز نے ورلڈکپ کے لیے انگلینڈ میں پڑاؤ ڈال دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی میڈیا کی ان رپورٹس کے پیش نظر پولیس میں ایک کرکٹ اینٹی کرپشن یونٹ ڈیپارٹمنٹ بنایا گیا ہے جو ورلڈکپ میں مشکوک سرگرمیوں اور مشکوک افراد کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔
کچھ فکسرز پہلے سے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں اور کچھ کے بارے میں آئی سی سی نے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کر کے انھیں معلومات دیں ہیں تاکہ مزید فکسرز کی انگلینڈ آمد کو روکا جا سکے۔
انگلش میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے اپنے نمائندوں کے ذریعے فکسرز کو یہ پیغام بھی بھجوا دیا ہے کہ اگر مشکوک افراد گراؤنڈ یا اس کے احاطے میں نظر آئے تو انھیں گراؤنڈ سے باہر کر دیا جائے گا۔