Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بولرز کی پرفارمنس سے مطمئن نظر نہیں آ رہے۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں اظہر محمود نے کہا کہ بولرز نئی گیند سے وکٹیں نہیں لے پا رہے جو کہ تشویش کی بات ہے۔ بولنگ کوچ نے کہا کہ بولرز کو میچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے یارکرز کروانے چاہیے مگر وہ ایسا نہیں کر پا رہے جس وجہ سے ہم فتح کے پاس آ کر بھی میچ نہیں جیت رہے، بولرز اچھا کریں یا برا اس کا ذمہ دار میں ہوں۔
اظہر محمود نے کہا کہ شاداب خان کے آنے سے بولنگ کا توازن ٹھیک ہو گا جبکہ وہاب ریاض کی سلیکشن پر سلیکٹرز ہی بتا سکتے ہیں، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہاب ریاض کو ہونا چاہیے یا نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف کی بولنگ میں تو بہتری آ رہی ہے مگر ہم ان سے آل راؤنڈر جیسی کارکردگی کی توقع کر رہے تھے مگر ایسا نہیں ہو سکا۔ بولنگ کوچ نے کہا کہ فہیم اشرف میں ایک اچھا آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔