Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ میں "چوکرز" کے نام سے مشہور جنوبی افریقی ٹیم کا آئی سی سی ایونٹس کے اہم میچز میں شکست سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس مرتبہ بےخوف کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔
فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ورلڈکپ ایڈیشنز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ٹیم کا درجہ رکھنے کے باوجود بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی کیونکہ ہم ہمیشہ اہم میچوں میں دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہی ہماری شکستوں کی بنیادی وجہ ہے لیکن اس مرتبہ اس پر قابو پانے کی پوری کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں ٹیم نے اس خامی پر بہت کام کیا ہے اور بطورِ کپتان میں بھی ورلڈکپ میں آنے والی تمام مشکلات کیلئے تیار ہوں۔ فاف ڈوپلیسی نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ہم بےخوف کرکٹ کھیل کر "چوکرز" کے ٹیگ کو ختم کریں گے۔