Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سرفراز احمد اکثر میدان میں کھلاڑیوں پر غصہ کرتے نظر آتے ہیں خصوصاً بولرز پر مگر کپتان کا یہ رویہ سابق کرکٹر عامر سہیل کو اب مزید ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ عامر سہیل نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کو میدان میں اپنے جذبات پر قابو پانے کی ضرورت ہے، اگر وہ اس طرح کھلاڑیوں پر غصہ کرتے رہیں گے تو کھلاڑی مزید دباؤ کا شکار ہوں گے جس سے ان کی پرفارمنس بھی متاثر ہو گی۔
انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد کا غصہ اس وقت جائز ہے جب وہ بولرز کو ایک پلان دیں اور اگر کوئی بولر اس منصوبہ بندی کے تحت بولنگ نہ کروائے تو پھر یہ رویہ درست ہے مگر مجھے فیلڈ پر کوئی منصوبہ بندی نظر نہیں آتی۔
عامر سہیل کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اپنی کپتانی میں بہتری لانے کی بھی ضرورت ہے اگر وہ اسی طرح غلطیاں کرتے رہے تو ٹیم کا یونہی برا حال رہے گا۔