Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوری 2018 سے ایک روزہ کرکٹ میں تمام ٹیموں کی فتوحات پر نظر ڈالی جائے تو انگلینڈ کی ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست ہے۔انگلش ٹیم نے اس عرصے میں سب سے زیادہ 24 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسرے نمبر پر بھارتی ٹیم ہے جس کے حصہ میں 22 فتوحات آئیں جبکہ پاکستان کا اس فہرست میں دسواں نمبر ہے۔
قومی ٹیم نے 2018 کے بعد سے اب تک صرف دس ون ڈے میچوں میں فتح اپنے نام کی۔ اس ڈیڑھ سالہ کے عرصے میں بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی پاکستان سے زیادہ بہتر کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کو گزشتہ دس ون ڈے میچوں میں مسلسل دس شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس شکستوں کا سلسلہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف آخری ون ڈے میچ سے شروع ہوا جو آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ہوتا ہوا انگلینڈ تک پہنچا۔ 1988 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان ٹیم کو مسلسل دس ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہو۔