انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے ٹیم پر بھروسہ ہے اور ورلڈکپ سے پہلے بہتری آ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے یہ ورلڈکپ کی تیاری نہیں، ہمیں اپنی بولنگ اور فیلڈنگ بہتر کرنا ہو گی۔ کپتان نے کہا کہ بیٹسمینوں نے سیریز میں شاندار پرفارمنس دکھائی، اوپنرز اور مڈل آرڈر نے اچھے رنز بنائے۔ انھوں نے کہا کہ شاداب خان ہمارے لیے بہت اہم ہیں وہ جلد ٹیم کو جوائن کر لیں گے جبکہ عامر بھی ٹیم جوائن کرنے والے ہیں جو اچھی بات ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو بہت سپورٹ ملی، امید ہے کہ ورلڈکپ میں بھی اس طرح کی سپورٹ ملے گی۔ ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔