Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسٹیو اسمتھ نے ایک بولر کی حیثیت سے آسٹریلوی ٹیم میں جگہ بنائی مگر انھیں ہمیشہ سے ہی بیٹنگ کا شوق رہا ہے۔ آسٹریلیا کے کوچ جسٹن لینگر نے اس بات کا انکشاف انگلینڈ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ اسٹیو اسمتھ جہاں بھی ہوں ہمیشہ بیٹنگ کی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔
جسٹن لینگر نے کہا کہ ہم ٹیم بس میں کارڈز کھیل رہے ہوتے ہیں مگر اسٹیو اسمتھ وہاں بھی خیالی بیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بات یہاں ختم نہیں ہوئی وہ نہاتے ہوئے بھی بیٹنگ پریکٹس ہی کر رہے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیو اسمتھ کے ساتھ ڈیوڈ وارنر کی واپسی ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ہے، دونوں رنز کے لیے بھوکے نظر آ رہے ہیں۔ جسٹن لینگر نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر صرف بیٹنگ نہیں بلکہ ٹیم میں انرجی پیدا کرنے میں بہت کردار ادا کرتے ہیں۔