Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز پاکستانی بولرز کے لیے بدترین ثابت ہوئی اور قومی بولرز نے سیریز میں خوب رنز دیے۔ پاکستانی بولرز نے پوری سیریز میں 194.2 اوورز کروائے اور 1,424 رنز دیے۔ پوری سیریز میں قومی بولرز ایک مرتبہ بھی انگلش ٹیم کو آل آؤٹ نہیں کر سکے۔ پاکستان کی طرف سے حسن علی نے سیریز کے پانچوں میچز کھیلے اور سب سے زیادہ رنز دیے۔
حسن علی نے پوری سیریز میں 37.3 اوورز کروائے اور 263 رنز دیے جبکہ صرف تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے تیس اوورز میں 245 رنز دیے اور پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم نے سیریز میں 37 اوورز کروائے اور 236 رنز دے کر چھ شکار کیے۔
محمد حسنین نے دو میچز میں 18 اوورز کروا کر 147 رنز دیے اور تین وکٹیں اپنے نام کیں۔ فہیم اشرف نے تین میچز کی دو اننگز میں 19 اوورز کروائے اور ایک وکٹ کے بدلے 144 رنز دیے۔ جنید خان کو دو میچز میں 2 وکٹوں کے بدلے 142 رنز دینا پڑے۔