Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-4 سے شکست ہوئی، سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ پوری سیریز میں پاکستانی بولرز نے مایوس کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستانی بیٹسمینوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈکپ میں بھی قومی بیٹسمین ایسی پرفارمنس ہی دکھائیں گے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری سیریز میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کی اور انھیں ورلڈکپ میں بھی ایسے ہی بیٹنگ کرنا ہو گی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے بولرز بھی کھویا اعتماد حاصل کر لیں گے، انگلینڈ کے خلاف نتائج اچھے نہیں تھے لیکن ورلڈکپ میں مجھے قومی ٹیم سے اچھے کی امید ہے۔