سابق انگلش کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر مائیک ایتھرٹن کا ماننا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف جیسی بھی کارکردگی دکھائی اس کو دیکھتے ہوئے آپ انھیں ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں سے نکال نہیں سکتے۔ مائیک ایتھرٹن نے کہا کہ پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں جب شاداب خان اور محمد عامر موجود ہوں گے تو ان کی بولنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گی۔ محمد عامر چکن پاکس جبکہ شاداب خان وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کھلاڑی افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے وارم اپ میچز بھی کھیلیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے تو کافی بہتر ثابت ہوئی لیکن بولرز کی کارکردگی نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو پریشانی میں مبتلا کر دیا تھا جس کے بعد محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا۔