Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب "گیم چینجر" میں دعویٰ کیا تھا کہ 2009 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران ایک سینیئر کھلاڑی یونس خان کے خلاف بغاوت کر دی تھی، سعید اجمل، شعیب ملک اور رانا نوید الحسن نے بھی اس بغاوت میں ان کا ساتھ دیا تھا۔ سعید اجمل نے شاہد آفریدی کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے۔
انھوں نے کہا 2009 کی چیمپئنز ٹرافی کے وقت میں نے تین سے چار میچز کھیلے ہوئے تھے اور ایسا کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ ایک جونیئر کھلاڑی کپتان کے خلاف کھڑا ہو جائے۔ سابق اسپنر نے کہا کہ میں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کیونکہ لڑائی مزید بڑھ جائے گی۔ سعید اجمل نے مزید کہا کہ اگر آپ کسی پر من گھڑت الزامات لگا کر خود کو صاف ستھرا ثابت کرنا چاہتے ہیں تو یہ غلط ہے۔