Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سلیکشن پینل نے ورلڈکپ کے لیے 10 متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں حیران کن طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے الگ ہو جانے والے آل راؤنڈر ڈوین براوو بھی شامل ہیں۔ ڈوین براوو نے گزشتہ سال اکتوبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انھوں نے اکتوبر 2014 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایک بھی ون ڈے میچ نہیں کھیلا۔
متبادل کھلاڑیوں کی فہرست میں کیرون پولارڈ بھی شامل ہیں جنہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری ون ڈے میچ اکتوبر 2016 میں کھیلا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں آئی پی ایل کا فائنل بھی کھیلا جہاں کیرون پولارڈ نے ممبئی انڈینز کو فتح دلانے میں کردار ادا کیا۔
ویسٹ انڈیز کے متبادل کھلاڑی: ڈوین براوو، کیرون پولارڈ، سنیل ایمبرس، جان کیمپبل، جوناتھن کارٹر، روسٹن چیز، شین داؤرچ، کیمو پال، کھری پائر اور ریمن ریفر۔