چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں آصف علی کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولرز وہاب ریاض اور محمد عامر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جنید خان، فہیم اشرف اور عابد علی کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ دو روز قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئی تھی۔ ان کی بیٹی کا علاج امریکہ میں جاری تھا۔ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ کے بعد ان کی بیٹی کا انتقال ہوا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آصف علی کو ٹیم سے ریلیز کیا جا رہا ہے اور امید ہے وہ ورلڈکپ کا آغاز ہونے سے پہلے ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ آصف علی وطن واپس آ رہے ہیں اور وارم اپ میچز سے قبل ٹیم کو واپس جوائن کر لیں گے۔