Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شہرہ آفاق سابق انگلش کرکٹر جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ میں 78 سال کا ہوں لیکن شاید میں اس عمر میں بھی چند پاکستانی کرکٹر سے بہتر فیلڈنگ کر سکتا ہوں۔ جیفری بائیکاٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ کا مذاق اڑایا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس نے کئی کیچز ڈراپ کیے، متعدد باؤنڈریز روکنے میں ناکام رہے، انگلش بیٹسمین آسانی سے ایک کے بجائے 2 اور 2 کے بجائے 3 رنز بناتے رہے جس کے باعث پاکستان ٹیم کو سیریز میں بدترین شکست ہوئی۔
ہیڈکوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے بھی فیلڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ہمیں اپنی فیلڈنگ میں بہتری لانا ہو گی۔