Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے ورلڈکپ میں پاکستان کے ٹاپ فور میں جانے کی پیشگوئی کر دی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں ایک خطرناک ٹیم بن کر سامنے آئے گی اور میری رائے کے مطابق پاکستان ورلڈکپ کی آخری چار ٹیموں میں شامل ہو گی۔
سابق کپتان نے وہاب ریاض کی قومی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض تیز گیند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انگلینڈ کی وکٹوں پر وہ کارآمد ثابت ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہاب ریاض نے گزشتہ ورلڈکپ میں بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا اور امید ہے اس مرتبہ بھی کریں گے۔ ورلڈکپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گا۔