پاکستان کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ مایہ ناز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈکپ میں پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دے دیا ہے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں اپ سیٹ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے اپنی چار فیورٹ ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم عالمی نمبر ایک اور مضبوط ون ڈے ٹیم ہے جنہیں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ بھی حاصل ہو گا۔ رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ انگلینڈ کو آسٹریلیا اور بھارتی ٹیمیں ٹف ٹائم دیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی اچھی ہیں اس لیے ورلڈکپ سب کے لیے ہی اوپن ہو سکتا ہے۔