Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اوپنر فخر زمان اور مڈل آرڈر بابر اعظم اکٹھے بیٹھے اور ایک دوسرے سے دلچسپ سوالات پوچھے۔ بابر اعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے پہلے ورلڈکپ کے لیے تیار ہیں اور کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں کہ دنیا یاد رکھے۔
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے والے فخر زمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرفراز احمد کو لاہور قلندرز میں شامل ہونے کی دعوت دی جسے سرفراز احمد نے ہنس کر ٹال دیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ایک مرتبہ بھی پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کر سکی۔
سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتی اور پاکستان نے انڈر-19 ورلڈکپ جیتا جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل بھی سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان کے نام رہا۔